22 فروری، 2023، 9:14 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85037166
T T
0 Persons

لیبلز

ہمیں خوشی ہے کہ عراق اپنے فطری کردار میں واپس آ گیا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ عراق اپنے فطری کردار میں واپس آ گیا ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان بغداد پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد دوطرفہ موضوعات اور تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔ ️

امیر عبداللہیان نے بتایا کہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تہران اور اعلیٰ عراقی حکام کے درمیان قریبی مشاورت جاری ہے اور اب ہم مسٹر فواد حسین کی دعوت پر یہاں ہیں تا کہ ان مشاورتوں کو مکمل کر سکیں۔

انہوں نے عراق کے ساتھ اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ دوست اور برادر ملک عراق خطے میں اپنے فطری کردار میں واپس آ گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یقیناً عراق کا علاقائی کردار آج پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو گیا ہے اور عراق میں ہماری موجودگی اس ملک میں عرب پارلیمنٹوں کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر ہے۔ اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عراق اپنے فطری کردار میں واپس آ گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .